کورونا وائرس سے مزید سینکڑوں افراد ہلاک، اموات کی تعداد 6 ہزار 518 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید سینکڑوں افراد ہلاک، اموات کی تعداد 6 ہزار 518 ہو گئی
کورونا وائرس سے مزید سینکڑوں افراد ہلاک، اموات کی تعداد 6 ہزار 518 ہو گئی

جنیوا: دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے  جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 518 ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 1 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 1 لاکھ 69 ہزار  605 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 5 ہزار921    افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 77 ہزار 772 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے۔ وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں بھی  معمولی کمی آئی ہے۔ 

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 157ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔وائرس پاکستان اور ہمسایہ ممالک سمیت امریکا بھی پہنچ گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل معاونِ خصوصی امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھر میں 13 لیبارٹریز کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے فعال ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کے کیسز کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں  ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 52 ہو گئی جبکہ  ہم متاثرہ افراد کے رابطوں پر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک میں 13 لیبارٹریاں کورونا کی تشخیص کے لیے فعال ہیں۔ظفر مرزا

Related Posts