کورونا وائرس سے مزید 980 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 8 ہزار 967 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 980 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 8 ہزار 967 ہو گئی
کورونا وائرس سے مزید 980 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 8 ہزار 967 ہو گئی

جنیوا: دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 980 افراد ہلاک ہو گئے  جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 967 ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 2 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 2 لاکھ 19 ہزار  237 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 6 ہزار815  افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 85ہزار 742افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے تاہم  وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 

اب تک 179ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔وائرس پاکستان اور ہمسایہ ممالک سمیت امریکا بھی پہنچ گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی چیلنج چکا ہے۔ احتیاطی تدابیر کو مکمل اپنانا ہوگا۔اپیل کرتا ہوں کہ بے جا ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی نہ کی جائے۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ ہم سے کہیں زیادہ وسائل رکھنے والے ممالک اس سے گزر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کامیاب ہوگی، وزیر خارجہ

Related Posts