کورونا وائرس سے مزید 816 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 7 ہزار 987 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 816 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 7 ہزار 987 ہو گئی
کورونا وائرس سے مزید 816 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 7 ہزار 987 ہو گئی

جنیوا: دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 816 افراد ہلاک ہو گئے  جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 987 ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 1 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 1 لاکھ 98 ہزار  422 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 6 ہزار415  افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 82ہزار 762 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے تاہم  وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 

اب تک 165 ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔وائرس پاکستان اور ہمسایہ ممالک سمیت امریکا بھی پہنچ گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے معاملے پر خوف سےملک میں افراتفری پھیل گئی ہے جبکہ یہ وائرس ایک زکام ہےجوتیزی سےپھیلتاہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس جلد پھیل جاتا ہے۔15جنوری کوکوروناسےنمٹنےکیلئے اقدامات کافیصلہ کیا۔کورونا وائرس کے 90 فیصد مریضوں کو صرف نزلہ زکام ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے قوم نے گھبرانا نہیں ہے۔ وزیراعظم

Related Posts