سعودی عرب میں چاند نظر آگیا، یکم رمضان پیر کو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سعودی میڈیا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے مملکت کی 10 آبزرویٹریز میں اجلاس ہوئے جبکہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

سعودیہ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا، تاہم مملکت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل 11 مارچ کو یکم رمضان 1445 ہجری ہوگا۔

حرمین شریفین میں نماز تراویح آج بروز اتوار عشا کی نماز کے بعد پڑھائی جائے گی۔

دوسری طرف پاکستان میں رمضان المبارک  1445ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں ہوگا۔

 چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبد الخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 11 مارچ بہ مطابق 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں منعقد ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی تراویح 11 مارچ کی رات کو ہو گی، کیونکہ ماہرین کے مطابق 95 فیصد امکان ہے کہ پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہو گا۔

ادھر افغان رؤیت ہلال کمیٹی نے بھی چاند دیکھنے کے لیے کل بروز پیر اجلاس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔
کمیٹی نے شہریوں سے کہا ہے کہ پیر کو روزہ نہیں ہوگا، کمیٹی پیر کو ملک کے مختلف حصوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کرے گی۔

Related Posts