عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کا استحکام برقرار رکھنے کی تصدیق کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگز کا استحکام برقرار رکھنے کی تصدیق کردی
عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگز کا استحکام برقرار رکھنے کی تصدیق کردی

نیو یارک: مالیاتی ریٹنگز کے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کا استحکام برقرار رکھنے کی تصدیق کی ہے جس کا حکومتِ پاکستان کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا۔

قبل ازیں رواں برس 14 مئی کے روز موڈیز نے فیصلہ کیا کہ پاکستان کی ریٹنگ کو کم کرنے کے حوالے سے نظرِ ثانی کی جائے تاہم ریٹنگ برقرار رکھی گئی۔ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کا آؤٹ لک بڑھا دیا۔

آؤٹ لک بڑھانے کے ساتھ ساتھ مستحکم کیا گیا جبکہ موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بھی بی تھری پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا جس کا وزارتِ خزانہ پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ عالمی ادارے موڈیز کے اقدام سے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔ پاکستان کی بی تھری میں ریٹنگ برقرار رکھی جائے گی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں میں موجود سرمائے کی صورتحال کو  تسلی بخش قرار دیا، ایجنسی کے مطابق پاکستان میں بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم ہوگیا۔

پاکستانی بینکوں  پر 6 ماہ قبل رپورٹ جاری کرتے ہوئے موڈیز نے کہا  کہ پاکستانی بینکس کا آؤٹ لک آئندہ 18 ماہ تک مستحکم رہے گا جبکہ ڈپازٹس اور لکویڈیٹی کی صورتحال بھی تسلی بخش ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی بینکوں کا سرمایہ اور آؤٹ لک تسلی بخش قرار 

Related Posts