موڈیز نے زرمبادلہ کے ذخائر گرنے کے بعد پاکستان کی ریٹنگ مزید کم کر دی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موڈیز نے زرمبادلہ کے ذخائر گرنے کے بعد پاکستان کی ریٹنگ مزید کم کر دی
موڈیز نے زرمبادلہ کے ذخائر گرنے کے بعد پاکستان کی ریٹنگ مزید کم کر دی

کراچی: موڈیز نے زرمبادلہ کے ذخائر گرنے کے بعد پاکستان کی معاشی ریٹنگ کم کر کے سی اے اے ون سے سی اے اے تھری کر دی ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ترین سطح پر آگئے ہیں،موڈیز کی جانب سے عالمی ادائیگیوں کے چیلنجز اور ڈیفالٹ رسک کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی ریٹنگ کم کی گئی۔

موڈیز نے مزید کہا تھا کہ پاکستان کے آؤٹ لک میں تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ منفی پر ہی موجود ہے، اس سے قبل جون میں ہی عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک جاری کرتے ہوئے ریٹنگ مستحکم سے منفی کی تھی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 273 پوائنٹس کی کمی

واضح رہے موڈیز نے اکتوبر 2022 میں پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ کو بی 3 سے کم کر کے سی اے اے 1 کر دیا تھا اس حوالے سے موقف اپنایا گیا تھا کہ لیکویڈٹی، بیرونی خدشات اور قرض کے باعث ریٹنگ کم کی گئی ہے۔

Related Posts