نیٹ فلکس پر منی ہائسٹ کا پانچواں سیزن، یو ٹیوب پرپہلے حصے کا ٹریلر ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹ فلکس پر منی ہیسٹ کا پانچواں سیزن، یو ٹیوب پرپہلے حصے کا ٹریلر ریلیز
نیٹ فلکس پر منی ہیسٹ کا پانچواں سیزن، یو ٹیوب پرپہلے حصے کا ٹریلر ریلیز

اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر منی ہائسٹ 5 کے پہلے حصے کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین نے بے حد سراہا۔

تفصیلات کے مطابق توقع کی جارہی تھی کہ منی ہائسٹ کا پانچواں سیزن سنسنی خیز اور تھرل سے بھرپور ہوگا۔ کرائم ڈرامہ سیریز کے اداکاروں نے مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عریبہ حبیب کی بات پکی، ساتھی فنکاروں کا اظہارِ مسرت

یو ٹیوب پر منی ہائسٹ 5 کا ٹریلر دیکھنے والوں کی تعداد 34 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ مداحوں کی ڈرامہ سیریز سے وابستہ امیدوں کی سطح عروج کی حد تک بلند ہوگئی۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=bsLP_tFMDxo

یو ٹیوب پر 2منٹ سے کم وقت پر مشتمل ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ پروفیسر اور ان کا گینگ انتہائی پریشان کن دور سے گزر رہے ہیں۔ گینگ نیروبی کی موت سے متعلق یادوں کو بھلانے میں مصروف نظر آتا ہے۔

نیروبی کے علاوہ لسبن، ٹوکیو اور برلن سے جڑی یادیں بھی ٹریلر میں دکھائی گئی ہیں۔ دشمن پر حملے سے قبل گینگ کے اراکین آپس کے اختلافات کو ختم کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by La Casa de Papel (@lacasadepapel)

کرائم ڈرامہ سیریز کا معاملہ ڈکیتی سے ایک قدم آگے نکل کر جنگ تک پہنچ گیا۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ پروفیسر صاحب انسپکٹر الیسا سئیرا کے رحم و کرم پر ہیں۔ مجموعی طور پر ٹریلر کا تاثر سنسنی خیز رہا۔

ٹریلر کی مختصر ویڈیو دیکھنے والے لاکھوں صارفین میں سے درجنوں نے کرائم سیریز جلد سے جلد دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ بعض کا کہنا ہے کہ سیریز کا آغاز تو ہائسٹ (ڈکیتی) سے ہوا لیکن انجام خاندان کی طرح نظر آتا ہے۔

پانچواں سیزن منی ہائسٹ کے اختتام کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔ اسپین کی قومی زبان میں لا کاسا ڈی پاپیل کا آخری سیزن 2 حصوں میں نشر کیا جائے گا جس میں سے پہلا ستمبر جبکہ دوسرا دسمبر میں پیش کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمرکا ماہرہ خان کے ساتھ کام پرپچھتاوے کا اظہار

Related Posts