مونا عالم کی جعلی نازیبا ویڈیوز وائرل، اینکرپرسن نے مجرموں کو کٹہرے میں لانے کا عہد کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mona Alam vows to bring perpetrators to justice after fake video scandal

پاکستانی اینکرپرسن مونا عالم نے جعلی ویڈیو اسکینڈل کے بعد مجرموں کے خلاف کارروائی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مہم میں ملوث تمام افراد کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مونا عالم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے عناصر نے نازیبا ویڈیو مجھ سے جوڑ دی ہے۔ وضاحت کے لیے میں اس کی اصل اسکرین شاٹ شیئر کر رہی ہوں۔”

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر مصنوعی طور پر تیار کردہ ویڈیوز اور دیگر مبینہ ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں۔نومبر میں مشہور شخصیت متھیرا نے بھی وضاحت کی تھی کہ ان سے منسوب وائرل ویڈیوز “جعلی اور مصنوعی طور پر تیار کردہ” ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جعلی ویڈیوز بنانے اور پھیلانے والوں کو سخت سزا دی جائے تاکہ انہیں مثال بنایا جا سکے۔

کچھ افراد نے اس طرح کے مواد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ دوسروں نے مطالبہ کیا کہ ایسی ویڈیوز کو شیئر یا ان پر ردعمل دینے کے بجائے فوراً پلیٹ فارمز کو رپورٹ کیا جائے۔

سال 2024: مناہل ملک، کنول آفتاب اور کس کس کی ویڈیو لیک، شرمناک ویڈیوز سے کونسی ٹک ٹاکرز نے فائدہ اٹھایا؟ مکمل تفصیلات

مونا عالم ہم نیوز پر “کویسچن آور ود مونا عالم” کی میزبانی کرتی ہیں، ان کا کہنا ہے “میں نے متعلقہ اداروں سے رجوع کر لیا ہے۔ میرا کردار بے داغ ہے اور اس کے خلاف مہم چلانے والوں کو انجام بھگتنا ہوگا۔”

انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں درج کرائی گئی شکایت کی کاپی بھی پوسٹ کی۔ اپنی شکایت میں مونا نے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی تفصیلات فراہم کیں اور سوشل میڈیا پر جعلی مواد پھیلانے والی پوسٹس کے لنکس بھی شیئر کیے۔

Related Posts