محسن بیگ کیس: جج نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، وزیراعظم کو بریفنگ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
محسن بیگ کیس: جج نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، وزیراعظم کو بریفنگ
محسن بیگ کیس: جج نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ محسن بیگ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے جلد بازی میں حکم جاری کیا، قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے۔

محسن بیگ کیس کے سلسلے میں وزیراعظم سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے ملاقات کی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے صحافی محسن بیگ کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کوتفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے بتایا کہ جو کچھ چل رہا ہے وہ سچ نہیں ہے، قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے، محسن بیگ نے ایف آئی اے اہلکار کو زخمی کیا،کچھ عناصر تحریک انصاف کی مخالفت میں معاملے کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔

نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، جلد ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کرپشن بے نقاب کرنے پر میرے خلاف غلیظ زبان استعمال کی گئی، مراد سعید

محسن بیگ نے آن ڈیوٹی پولیس اور ایف آئی اے اہلکاروں کو دھمکیاں دیں، ایڈیشنل سیشن جج نے جلدی میں محسن بیگ سے متعلق حکم جاری کیا،انہوں نے کہا کہ محسن بیگ نے پولیس اور ایف آئی اے اہلکاروں پر بندوق تانی تھی۔