اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان میں خواتین کے وراثتی اور جائیداد کے حوالے سے حقوق پر 2 مختصر فلمیں آج ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ آج 11 اگست کے روز ہم ریلز فار رائٹس کے تحت 2 مختصر فلمیں نشر کریں گے جن میں پاکستان میں موجود خواتین کے وراثتی حقوق کو موضوع بنایا گیا ہے۔
پیغام میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ آگاہی فلمز کی طرف سے خواتین کے حقوق پر حصۂ اول اور دوم کے نام سے 2 مختصر فلمیں وزارتِ انسانی حقوق کے فیس بک پیج پر آج شام 6 بجے دیکھی جاسکیں گی جن میں خواتین کے حقوق پر شعور و آگہی بیدار کی جائے گی۔
Today 11 Aug #ReelsforRights we have 2 short films discussing Women's Inheritance Rights in Pak: "Women’s Inheritance Part A & B" by Aagahi films in collaboration with MOHR. 6:00 pm. Watch it on our Facebook page: https://t.co/PEpHVL4hHd #HumanRightsDigitalFilmFestival pic.twitter.com/xEiqcWisv9
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) August 11, 2020