محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل مل گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق قومی کرکٹر محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرمحمدعامرکوپاکستان کی طرف سےجلدانٹرنیشنل کرکٹ کھیلانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اورپی سی بی نےمحمدعامرکوانٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کےاہم رکن نےسابق قومی کرکٹرمحمدعامرکے مینجرسے رابطہ سے رابطہ کیا ہے۔

محمد عامر کے مینجر کے مطابق ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ پی سی بی چاہتاہےمحمدعامرانٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئیں،محمدعامرکوسلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کا پیغام دے دیں کہ وہ کسی بھی بیان بازی سےگریز کریں۔

ذرائع کے مطابق ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا محمدعامراپنی واپسی پر توجہ دیں اور پریکٹس کو یقینی بنائیں،محمد عامر کو جب پی سی بی کہے تو فوری ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔

سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے مطابق محمد عامر بہترین باولر ہیں پاکستان کو انکی ضرورت ہے، محمد عامر کو پیغام دیں کہ وہ ہدایات پرعمل کریں جلد پاکستان کی طرف سے کھیلیں گے۔

Related Posts