شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، معید یوسف کاافغان، بھارتی حکام سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، معید یوسف کاافغان، بھارتی حکام سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، معید یوسف کاافغان، بھارتی حکام سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان اور بھارتی ہم منصب حکام سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکیورٹی کونسل سیکریٹریز کے 16ویں اجلاس میں شرکت کیلئے دوشنبہ روانہ ہوگئے جو 22 سے 23 جون تک منعقد ہوگا۔

دورۂ دوشنبہ کے دوران مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف دیگر رکن ممالک کے ہم منصب حکام سے ملاقات کیلئے ایک مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے اور سیکورٹی کونسل سیکرٹریز کے 16ویں پروٹوکول پر دستخط بھی کریں گے۔

اس حوالے سے مشیرِ قومی سلامتی کے دفتر سے تصدیق کی گئی ہے کہ ڈاکٹر معید یوسف اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات نہیں کریں گے جو سنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے تیار ہیں جبکہ گزشتہ برس شنگھائی تعاون تنظیم کا ورچؤل اجلاس منعقد ہوا تھا۔

گزشتہ برس پاکستانی مشیرِ قومی سلامتی کے ڈاکٹر معید یوسف کے پس منظر میں پاکستان کے سیاسی نقشے کو ہٹانے سے انکار پر بھارتی ہم منصب واک آؤٹ کر گئے تھے، تاہم پاکستان اپنے سفارتی نقشے سے دستبردار نہیں ہوا۔ 

رواں برس کے اجلاس میں ڈاکٹر معید یوسف روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان، قازقستان اور چین کے ہم منصب حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

مشیرِ قومی سلامتی بھارت کے ساتھ ساتھ افغان ہم منصب سے بھی ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ جب تک بھارت کشمیر کی آئینی حیثیت بحال نہ کردے اور 5 اگست کے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات واپس نہ لے لیے جائیں، پاک بھارت مذاکرات نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا افغان طالبان سے امریکی شہری کی بازیابی کیلئے معاونت کا فیصلہ

Related Posts