کراچی کو ہر صورت روشنیوں کا مثالی شہر بنائیں گے، ایم این اے آفتاب حسین

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کو ہر صورت روشنیوں کا مثالی شہر بنائیں گے، ایم این اے آفتاب حسین
کراچی کو ہر صورت روشنیوں کا مثالی شہر بنائیں گے، ایم این اے آفتاب حسین

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ایم این اے آفتاب حسین صدیقی نے کہا ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کلیدی کردار رہا ہے۔ کراچی میں بلدیاتی سطح پر جو کام ہو رہے ہیں وہ وفاقی حکومت کررہی ہے، یہ کام سندھ حکومت کا تھا لیکن یہ خواب خرگوش میں سوئی ہوئی ہے۔

رہنما تحریک انصاف آفتاب حسین کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سندھ حکومت کا کراچی سے آمرانہ رویہ ہے اسی لیے انہوں نے نیوٹرل ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کی بجائے سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کرکے ثابت کر دیا ہے کہ آپ کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

ایم این اے آفتاب حسین کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے کبھی بھی پی پی کا ساتھ نہیں دیا اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلسل 13 سال سے سندھ حکومت ان کی ہے۔ 5 سال وفاق میں بھی رہنے کے باوجود پی پی نے کراچی کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ہے۔ اب بہت کچ بدل چکا ہے کراچی کے عوام جان چکے ہیں کہ آپ سیاسی ڈھونگی بہروپیے و لٹیرے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ دن رات کرپشن کرنے میں مصروف رہتے ہیں انشاء اللہ بہت جلد سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم کرکے سندھ اور کراچی کے عوام کی پی پی مافیا سے جان چھڑانی ہے۔ آج جو ایڈمنسٹریٹر لگایا ہوا ہے اس کے لیے واٹر بورڈ سندھ کنٹرول بلڈنگ اتھارٹی و دیگر ادارے ان کے لئے حاظر ہیں اب جو کنٹونمنٹ بورڈ اور بلدیاتی انتخابات آنے والے ہیں ان کو عبرت ناک شکست سے دوچار ہونگے۔

آفتاب حسین کا کہنا ہے کہ کراچی میں جو بڑے بڑے پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے پراجیکٹ بھی وفاقی حکومت نے دیے ہیں ان میں 50 فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔ ہم سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کو نہیں مانتے۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کو الوداع کہنے والی بینا خان  سمیت ایم کیو ایم کے محمد نعیم اور زبیر احمد بھی کپتان کو پیارے ہو گئے۔ بینا خان کا کہنا تھا کے پاکستان تحریک انصاف حقیقت میں ملکی سالمیت اور استحکام خود مختاری کی ضامن ہے اس وجہ سے میں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ایم این اے آفتاب حسین صدیقی اور ایم پی اے شہزاد قریشی نے پارٹی مفلر پہنا کر پارٹی میں ویلکم کہا ایم این اے آفتاب حسین صدیقی نے مزید کہا کے لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ آج اپوزیشن لیڈر کے ہمراہ ایک سابق سینیٹر نے بھی عمران خان صاحب پر اعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں ہم حکومت سندھ سے کراچی کے عوام کے لیے ان سے پوچھتے ہیں کے کراچی ہمیشہ سے پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہا ہے جگہ جگہ کچڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں کراچی کے عوام کو پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آنے والی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان دے کر جائیں گے، وزیراعظم عمران خان

Related Posts