اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب تک ایم ایل ون نہیں بنے گا ریلوے ٹھیک نہیں ہوسکتا ہے، ٹرین حادثے کے متعلق چار اے جی ایم کو رپورٹ مرتب کرنے کو کہا ہے، یہ کہنا پہلے شارٹ سرکٹ ہوا یا سلنڈر پھٹا ہے مشکل ہے، بلاول بھٹو زرداری حکومت پر تنقید نہیں کرے گا تو کیا کہے گا۔
بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے مزید 5 کلومیٹر ٹریک پر تجاوزات ایک ماہ میں ہٹادی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایم ایل ون دو سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے کے متعلق چار اے جی ایم کو رپورٹ مرتب کرنے کو کہا ہے، یہ کہنا کہ پہلے شارٹ سرکٹ ہوا کے یا سلنڈر پھٹا ہے مشکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری حکومت پر تنقید نہیں کرے گا تو کیا کہے گا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے کراچی سرکولر سے متعلق ایکشن اٹھایا، ریلوے کی پہلی رپورٹ 27 نومبر کو جمع کروائی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون منصوبے پر اسد عمر اور سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں :ایم ایل ون مکمل ہونے کے بعد مستعفی ہوجاؤں گا، شیخ رشید کا اعلان