زکوٰۃ و چندے کے غلط استعمال کے باعث اصل حقدار محروم رہ جاتے ہیں، شاہ عبد الحق قادری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زکوٰۃ و چندے کے غلط استعمال کے باعث اصل حقدار محروم رہ جاتے ہیں، شاہ عبد الحق قادری
زکوٰۃ و چندے کے غلط استعمال کے باعث اصل حقدار محروم رہ جاتے ہیں، شاہ عبد الحق قادری

کراچی:امیر جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی علامہ سید شاہ عبدلحق قادری نے کہا کہ زکوۃ،صدقات،مزارات کا چندہ اور بیت المال کے انتظامی استعمال پر سپریم کورٹ کی جانب سے شرعی رہنمائی کا حصول قابل ستائش ہے۔بدقسمتی سے زکوٰۃ و چندے کے غلط استعمال کی وجہ سے اصل حقدار اپنے حق سے محروم رہ جاتا ہے۔

مزارات سے حاصل ہونے والا چندہ صاحب مزار کی سیرت اور تعلیمات کے فروغ اور عقیدت مندوں کی بہبود کیلئے استعمال ہونا چاہیے۔انہوں نے جما عت اہلسنّت کے مشاورتی اجلاس میں کہاکہ موجودہ طبی وباء کے پیش نظر ماہ رمضان میں پنج وقتہ نماز وں اور تراویح میں مساجد میں طبی ماہرین کی بتائی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

اجلاس میں حکومتی اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ جمعہ کو یوم رحمت کے طور پر منایا جائے گا۔اجلاس میں جما عت اہلسنّت سپریم کونسل کے رکن حاجی محمد حنیف طیب،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ رئیس قادری،سید رفیق شاہ،مفتی ناصر خان ترابی،مفتی بلال قادری،غٖران احمد،عبد اللہ میمن و دیگر بھی شریک تھے۔

اجلاس میں حاجی حنیف طیب نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اجلاسات اور اعلانات سے آگے بڑھ کر عوام کی دار رسی کیلئے عملی اقدامات کریں۔ شرکاء اجلاس نے گزشتہ روز آئرن مارکیٹ اور ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کے خلاف مقدمہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تاجر اور مارکیٹوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی پریشانی کا احساس کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤن سے متاثرین کی اعانت سے قاصر نظر آتی ہے۔حکمرانوں کو کاروباری سرگرمیوں کی بندش کے سبب غریب مزدور طبقے کے معاشی نقصان کا قطعی اندازہ نہیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے۔

Related Posts