ہولی وڈ کی مشہوراداکارہ نایا ریویرا،تیراکی کے دوران لاپتہ، ہلاکت کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہولی وڈ کی مشہوراداکارہ نایا ریویرا،تیراکی کے دوران لاپتہ، ہلاکت کا خدشہ
ہولی وڈ کی مشہوراداکارہ نایا ریویرا،تیراکی کے دوران لاپتہ، ہلاکت کا خدشہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاس اینجلس:ہولی وڈ کی مشہور اداکارہ 33 سالہ نایا ریویرا 8 جولائی کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے قریب ایک جھیل میں تیراکی کرنے کے دوران لاپتہ ہوگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نایا ریویرا اپنے 4 سالہ بیٹے کے ساتھ لاس اینجلس سے 45 میل دوری پر واقع پیرو جھیل کی سیر کرنے پہنچی تھیں۔ اداکارہ نے جھیل کی سیر کرنے کے لیے کرائے پر بوٹ حاصل کی تھی اور وہ بیٹے سمیت جھیل کی سیر کو نکلی تھیں۔

معروف اداکارہ کی بوٹ کے پاس سے ایک اور بوٹ گزری جس نے بوٹ پر تنہا بچے کی موجودگی کی اطلاع دی اور جس پر ریسکیو کارروائی کا آغاز کیا گیا۔اداکارہ کے بچے نے ریسکیو حکام کو بتایا کہ ان کی والدہ جھیل میں نہانے کیلئے اتری تھیں تاہم جھیل میں اترنے کے بعد وہ واپس باہر نہیں آئیں۔

بوٹ پر اداکارہ کو دیا گیا لائف سیونگ جیکٹ بھی ملا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جیکٹ کے بغیر پانی میں اتریں یا حادثاتی طور پر گر گئیں۔غیر ملکی میڈیا نے اسی حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ کو لاپتہ ہوئے 24 گھنٹے کا وقت گزر چکا ہے اور انہیں 9 جولائی کی دوپہر تک نہیں تلاش کیا گیا۔

حکام نے تصدیق کی کہ گمشدہ ہونے والی خاتون اداکارہ نایا ریویرا ہی ہیں۔حکام نے اطلاع ملتے ہی 8 جولائی کی دوپہر کو ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا، تاہم رات کو یہ آپریشن روک دیا گیا تھا اور پھر 9 جولائی کی صبح کو ریسکیو آپریشن کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔

ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اداکارہ ممکنہ طور پر ہلاک ہوچکی ہوں گی۔حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن کو 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود اداکارہ کو گہرے پانی میں بھی تلاش نہیں کیا جا سکا۔

Related Posts