سعودی عرب، حوثی باغیوں کا ائیرپورٹ پر میزائل حملہ، 10افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب، حوثی باغیوں کا ائیرپورٹ پر میزائل حملہ، 10افراد زخمی
سعودی عرب، حوثی باغیوں کا ائیرپورٹ پر میزائل حملہ، 10افراد زخمی

ریاض: سلطنتِ سعودی عرب کے شہر جازان میں قائم ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں نے میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں نے گزشتہ روز جازان میں کنگ عبداللہ ائیرپورٹ پر میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 سعودی مسافر، 3بنگلہ دیشی اور 1 سوڈانی ملازم سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کی زوردار آواز سے ائیرپورٹ کی کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے۔

عرب اتحاد کےمطابق حوثی باغی سعودی عرب کے شہریوں اور املاک کو نشانہ بنا رہے ہیں جو بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم ہے۔ سعودی حکومت عوام کے تحفظ کیلئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ حوثی باغیوں کے حملے سعودی عرب کیلئے نئے نہیں رہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 7اکتوبرکو سعودی شہر خمیس مشیت پر بھی حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائل داغتے ہوئے 2 ڈرون حملے کیے جنہیں عرب اتحاد نے ناکام بنا دیا۔ ابہا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ڈرون حملے ناکام بنانے کی کوشش کے دوران 4افراد زخمی بھی ہوئے۔

رواں برس جون کے دوران سعودی عرب کے علاوہ یمن میں بھی حوثی باغیوں کے حملوں سے جانی و مالی نقصان ہوا۔ یمن کے شہر مارب میں میزائل حملے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے جون میں یمن کے شہر مارب میں گیس اسٹیشن کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ کچھ ہی دیر بعد باغیوں نے 2 بارودی ڈرونز سے بھی حملہ کیا جس میں ایمبولینس کو نشانہ بنایا گیا جو حملے کی جگہ زخمیوں کو لینے جارہی تھی۔

مزید پڑھیں: یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے، 17 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Related Posts