مقبوضہ کشمیر کے عوام نام نہاد بھارتی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے۔مشعال ملک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر کے عوام نام نہاد بھارتی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے۔مشعال ملک
مقبوضہ کشمیر کے عوام نام نہاد بھارتی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے۔مشعال ملک

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری عوام نام نہاد بھارتی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ حریت رہنماؤں نے غاصب بھارت کی طرف سے رچائے جانے والے بلدیاتی انتخابات کو مسترد کردیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے حوالے سے یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں کیلئے آج بھی موبائل سروس اور انٹرنیٹ بند کر رکھا ہے، بھارتی فوجیوں نے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جبکہ گزشتہ شب سیکڑوں جوانوں کو بے جا حراست میں لیا گیا۔

حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کشمیر میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کی عزت و ناموس پر حملوں میں ملوث ہے۔ بھارتی فوج جنسی استحصال کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے 5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے سے بھارتی ظلم و ستم اور ہندوتوا کی پیروکار نریندر مودی حکومت عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یومِ استحصالِ کشمیر کے موقعے پر اپنے ویڈیو پیغام میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ آج کا دن مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی میں سب سے افسوسناک باب کے ایک سال کی تکمیل کی یاد تازہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے سے بھارت بے نقاب ہوگیا۔مشعال ملک

Related Posts