میراں شاہ، خود کش دھماکے میں 3 معصوم بچے اور 3 اہلکار شہید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میراں شاہ، خود کش دھماکے میں 3 معصوم بچے اور 3 اہلکار شہید
میراں شاہ، خود کش دھماکے میں 3 معصوم بچے اور 3 اہلکار شہید

پشاور: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میراں شاہ میں خود کش دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 معصوم بچے اور سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج نے دہشت گردوں کی طرف سے خود کش بم حملے کی تصدیق کردی۔ شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ خودکش بم دھماکے میں میراں شاہ میں ایک حوالدار سمیت 3اہلکار شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

جامعہ کراچی میں  مسلح ڈاکوؤں نے طالب علم کو لوٹ لیا

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعے میں لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی قاسم مقصود اور عزیز اسفر شامل ہیں جبکہ جامِ شہادت نوش کرنے والے بچوں کی عمریں 4سے 11سال کے درمیان ہیں۔

خود کش بم دھماکے میں شہید ہونے والے بچوں میں 11 سالہ احمد حسن، 4 سالہ انعم اور 8 سالہ احسن شامل ہیں۔ انٹیلی جنس ایجنسیز نے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بہت جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے جس کے اعضاء تفتیش کیلئے قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

میراں شاہ کے رہائشی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم کوئی دہشت گرد یا سہولت کار گرفتار ہوا یا نہیں، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ 

Related Posts