اسلام آباد : گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی پانچ سالہ میعاد مکمل ہونے پر تحلیل ہوگئی ،سابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میر افضل کو نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کردیاگیا۔
استور بونجی سے تعلق رکھنے والے میر افضل کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، کل 25 جون 2020 کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جی بی اسمبلی نے اسپیکر فدا محمد ناشاد کی سربراہی میں 24 جون 2015 سے کام شروع کیا تھا۔
دورانِ اقتدار حکومت نے پچھلی میعاد کے مقابلے میں ریکارڈ قانون سازی کی اور 178 قراردادوں کی منظوری کے علاوہ 62 ایکٹ بھی پاس کئے۔
اسمبلی نے 48 اجلاسوں میں 182 دن کارروائی کی، مختلف محکموں میں 13قائمہ کمیٹیوں نے اپنی خدمات پیش کیں۔
مزید پڑھیں:اقتدار کے ایوانوں میں اختلافات کی گونج، کیا فواد چوہدری کے بیان کو سنجیدہ لیا جائے؟