اسلام آباد میں لینڈ مافیا نے بچی کو گولیاں مار کراہل خانہ کیخلاف ہی مقدمہ درج کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sho golra sharif transferred to PS kohsar

اسلام آباد :شہر اقتدار قبضہ مافیا کے نرغے میں آگیا، شہریوں کی زمینوں  پر قبضے اور لاقانونیت بڑھنے لگی، بنی گالا میں سات مئی کو قبضہ لینڈ مافیا کی فائرنگ سے متاثرہ بچی کی حالت بگڑگئی۔

6سالہ رباب کو قبضہ مافیا کی فائرنگ سے بازو اور پیٹ میں گولیاں لگی تھیں جس کے بعد ننھی رباب کا آپریشن کیا گیا جبکہ رباب کا دایاں بازو جوڑ سے مکمل فریکچر ہو گیا ہے، بچی اس وقت نہایت اذیت کا شکار ہے۔

متاثرہ بچی رباب کا کہنا ہے کہ میرا کیا قصور ہے،مجھے کیوں مارا گیا ،اب میں چل پھر نہیں سکتی ہوں اور نہ کہی آ جا سکتی ہوں، مجھے انصاف چاہیے ۔

بچی کے بھائی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمارے ساتھ انتہائی زیادتی کی ہے ،پولیس نے بااثر ملزمان کے کہنے پر ہم پر بھی کر اس ایف آئی آر درج کر دی ہے ۔

ہم غریب لوگ ہیں ،ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں کہ ہم تھانے کچہریوں کے چکر لگاتے ہیں ،ہماری غلطی کیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ ہمارے اوپر ایف آئی آر بنتی ہی نہیں کیونکہ لینڈ مافیا کا نہ ہی کوئی بندہ زخمی ہوا اور نہ ہی ہماری طرف سے کسی نے فائرنگ کی ۔

متاثرہ بچی کے بھائی کہنا ہے کہ ہم پر کراس ایف آئی ار کیوں دی گئی ،ہمیں خدشہ ہے کہ اس کیس کا تفتیشی افسر بھی بااثر ملزمان کے زیر اثر ہے ،ضمانیاں بھی ملزمان کے حق میں لکھی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس قبضہ مافیا کی سرپرست بن گئی‘ شہری کنگال ہونے لگے

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے اور ہمارے اوپر درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آر خارج کی جائے اور بچی کو زخمی کرنے والے قبضہ مافیا کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اگر ایسا نہ ہواتوہم اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لیں گے ۔

Related Posts