کامیاب جوان پروگرام، وزارت بحری امور کا ماہی گیروں کیلئے قرض کی فراہمی کا منصوبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ministry of Maritime Affairs will be signing an MoU with banks today

اسلام آباد: وزارت بحری امور کے زیر اہتمام کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیروں کیلئے قرض فراہم کرنے کا منصوبہ بنالیاگیا، بینکوں کے ساتھ معاہدے پر آج دستخط ہونگے۔

منصوبے کا مقصد ماہی گیروں کو بااختیار بنانا ہے ، ماہی گیروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے آسان قرضے دیئے جائینگے،وزارت بحری امور اور بینکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط آج اسلام آباد میں ہونگے اور وزیراعظم عمران خان بھی تقریب میں شرکت کرینگے۔

وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ حکومت ماہی گیروں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے،ان کا کہنا ہے کہ وزارت بحری امور نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب اور بینک الفلاح کیساتھ ملکر ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کیلئے قرضوں کی فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے نوشہرہ میں کم لاگت رہائشی منصوبے کا سنگ بنیادرکھ دیا

وزیربحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ ماضی میں ماہی گیروں کو سماجی تحفظ اور معیار زندگی کی فراہمی کے معاملے میں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا لیکن ماہی گیروں کی خودمختاری اور خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے، معاہدے سے فشریز کی صنعت کی خوشحالی سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، بہتر معیار کے باعث فشریز ، مصنوعات کی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ آسان قرضوں کی فراہمی سے ماہی گیروں کو مشینی کشتیاں، جدید ماہی گیری کے آلات، جدیدآن بورڈ فریزنگ، ریفریجریٹڈگاڑیاں ،اسٹوریج کے نظام، سروسنگ اور مرمت کی خدمات آسانی سے دستیاب ہوں گی اور ماہی گیری کا شعبہ مزید ترقی کریگا۔

Related Posts