انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا ہے کہ ملٹری عدالتوں نے 9 مئی 2023 کو ریاستی تنصیبات پر حملوں میں ملوث 25 افراد کو سزا سنادی ہے۔
فوجی میڈیا ونگ کے مطابق25 ملزمان کو 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ان کے کردار کے لیے قصوروار قرار دیا گیا، ملزمان کو 10 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ہنگامے پاکستان کی تاریخ کا ایک “سیاہ باب” ہیں، جن میں سیاسی طور پر بھڑکائی گئی تشدد، آتش زنی اور اہم قومی مقامات پر حملے شامل تھے۔
سزا پانے والوں کی فہرست:
1۔جان محمد خان، ولد طور خان ، 10 سال قید (جناح ہاؤس حملہ)
2۔محمد عمران محبوب ولد محبوب احمد 10 سال قید (جناح ہاؤس حملہ)
3۔راجہ محمد احسان ولد راجہ محمد مقصود 10 سال قید (جی ایچ کیو حملہ)
4۔رحمت اللہ ولد منظور خان 10 سال قید (پنجاب ریجمنٹل سینٹر مردان حملہ)
5۔انور خان، ولد محمد خان 10 سال قید (پی اے ایف بیس میاں والی حملہ)
6۔محمد آفاق خان ولد اشفاق خان 9 سال قید (بنوں کینٹ حملہ)
7۔داوود خان ولد امیر زب 7 سال قید بامشقت (چکدارہ قلعہ حملہ)
8۔فہیم حیدر ولد فاروق حیدر 6 سال قیدبا مشقت (جناح ہاؤس حملہ)
9۔زاہد خان ولد محمد خان 4 سال قید بامشقت (ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملہ)
10۔یاسر نواز ولدامیر نواز خان 2 سال قید بامشقت (پنجاب ریجمنٹل سینٹر مردان حملہ)
11۔عبد الہادی ولد عبد القیوم 10 سال قید بامشقت (جناح ہاؤس حملہ)
12۔علی شان ولد نور محمد 10 سال قیدبا مشقت (جناح ہاؤس حملہ)
13۔داوود خان ولد شاد خان 10 سال قیدبا مشقت (جناح ہاؤس حملہ)
14۔عمر فاروق ولدمحمد صابر 10 سال قید بامشقت (جی ایچ کیو حملہ)
15۔بابر جمال ولد محمد اجمل خان 10 سال قید بامشقت (پی اے ایف بیس میاں والی حملہ)
16۔محمد حاشر خان ولد طاہر بشیر 6 سال قید بامشقت (جناح ہاؤس حملہ)
17۔محمد عاشق خان ولد نصیب خان 4 سال قید بامشقت (جناح ہاؤس حملہ)
18۔خرم شہزادولدلیاقت علی 3 سال قید بامشقت (ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملہ)
19۔محمد بلاول ولد منظور حسین 2 سال قید بامشقت (جناح ہاؤس حملہ)
20۔سید عالم ولد معاذ اللہ خان 2 سال قید بامشقت (پنجاب ریجمنٹل سینٹر مردان حملہ)
21۔لائق احمد ولد منظور احمد 2 سال قید بامشقت (آئی ایس آئی دفتر فیصل آباد حملہ)
22۔علی افتخارولد افتخار احمد 10 سال قید بامشقت (جناح ہاؤس حملہ)
23۔ضیاء الرحمن ولداعظم خورشید 10 سال قید بامشقت (جناح ہاؤس حملہ)
24۔عدنان احمدولدشیر محمد 10 سال قید بامشقت (پنجاب ریجمنٹل سینٹر مردان حملہ)
25۔شاکر اللہ ولد انور شاہ 10 سال قید بامشقت (پنجاب ریجمنٹل سینٹر مردان حملہ)