وزیراعظم عمران خان سے مائیکروسافٹ کے مالک اور بانی بل گیٹس نے ملاقات کی اور حکومت پاکستان کے احساس پروگرام کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی امداد پر اتفاق کیا۔
مائیکروسافٹ کے بانی و مالک بل گیٹس وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم کے پاس پہنچے ور 30 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں نافذ کرفیو کا آج 53واں دن، ٹرانسپورٹ اور نقل و حمل پر پابندی
بل گیٹس کی زیر سرپرستی چلنے والی معاشرتی عدم مساوات کے خلاف سرگرم عمل سماجی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے آئندہ مالی سال کے لیے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
مفاہمتی یادداشت پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور بل گیٹس نے دستخط کیے جبکہ احساس پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی اس موقعے پر موجود تھیں۔ معاہدے کے مطابق یہ رقم پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے شروع ہونے والے 134 منصوبوں میں خرچ کی جائے گی جس کا پاکستان کے غریب اور متوسط طبقے کو فائدہ ہوگا۔
واضح رہے کہ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نامی سماجی تنظیم امریکا میں مختلف تخلیقات کے ذریعے تعلیم کو فروغ دینے، کھانا مہیا کرکے بچوں کی اموات روکنے اور صحت مند ماؤں کے لیے رقم مہیا کرکے غربت کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان کہہ چکے ہیں کہ ترکی، ملائشیا اور پاکستان اسلامو فوبیا کے خلاف مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی صدر، ملائشین وزیر اعظم اور میں نے ملاقات کے دوران فیصلہ کیا کہ ایک انگریزی چینل شروع کیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انگریزی چینل اسلامو فوبیا سے جنم لینے والے مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرے گا اور ہمارے عظیم مذہب اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرے گا۔
مزید پڑھیں: ترکی، ملائشیا اور پاکستان اسلامو فوبیو کے خلاف مشترکہ انگریزی چینل شروع کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان