پاکستان کا مسئلہ کرپشن نہیں، نااہلی ہے۔گیس کیلئے 3ارب ڈالر آئینگے۔میاں منشا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا مسئلہ کرپشن نہیں، نااہلی ہے۔گیس کیلئے 3ارب ڈالر آئینگے۔میاں منشا
پاکستان کا مسئلہ کرپشن نہیں، نااہلی ہے۔گیس کیلئے 3ارب ڈالر آئینگے۔میاں منشا

اسلام آباد: ممتاز پاکستانی صنعتکار میاں محمد منشا نے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ بدعنوانی یا کرپشن نہیں بلکہ نااہلی ہے۔ گیس کیلئے 3 ارب ڈالر بیرونِ ملک سے آجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ممتاز صنعتکار میاں منشا نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ مڈل ایسٹ کی کمپنی گیس کیلئے پاکستان کو 3 ارب ڈالر جبکہ قومی خزانے کو 2 ارب ڈالر دے گی۔ خلیجی ملک سے 3 ارب ڈالر کی گیس ادھار ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

اگلے سال کے دوران مالی خسارہ کتنا ہوگا؟

گفتگو کے دوران معروف صنعتکار میاں منشا نے کہا کہ 3 ماہ میں لاہور ائیرپورٹ کی نجکاری ہوسکتی ہے۔ دنیا کے تمام بڑے بڑے ائیرپورٹ نجی شعبہ چلاتا ہے۔قومی ترقی کی شرح 10فیصد سے کم نہیں ہونی چاہئے۔ تجارتی خسارے بہت سے ممالک میں ہوا کرتے ہیں۔ 

امریکا کی مثال دیتے ہوئے معروف صنعتکار میاں منشا نے کہا کہ ہم تجارتی خسارے سے کیوں گھبراتے ہیں؟ امریکا میں تیل کے بڑے صنعتکاروں اور رئیل اسٹیٹ کاروباری شخصیات نے اپنے ملک کی ترقی میں کردار ادا کیا جبکہ اب حکومت نے نیب کا مسئلہ بھی حل کر لیا۔

معروف صنعتکار میاں منشا نے کہا کہ نیب کے مسائل ختم ہوجانے کے بعد ہراسگی کے معاملات بھی اختتام کو پہنچے۔ احد چیمہ جیسے بیوروکریٹس کو کام کا موقع ملنا چاہئے تھا، تاہم انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ کالا باغ ڈیم بننے کی بات بڑی خبر ہوگی۔ غازی بروتھا ڈیم نجی شعبے کے حوالے کیوں نہیں کیا جاتا؟

Related Posts