میٹرو بس کا ٹکٹنگ اسٹاف تنخواہوں سے محروم، گھروں میں فاقے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟
zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Metro bus ticketing staff deprived of salaries

اسلام آباد :میٹرو بس سروس کا ان باکس ٹکٹنگ اسٹاف گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم، ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی۔

گھروں کے کرائے ،بچوں کے اسکول کی فیسیں ،بجلی، گیس پانی کے بل ادا نہ ہو سکے ،میٹرو بس سروس کے 300 سے زائد ملازمین شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے۔

میٹرو ان باکس ٹکٹنگ اسٹاف کے انچارج اکمل نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں گزشتہ دو ماہ 17 دن سے تنخواہ نہیں دی جارہی ،اسٹاف کے تمام ممبران کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ابھی تک گھروں کا کرایہ نہیں ادا نہیں کیا، بجلی و گیس پانی کے بل تک ادا نہیں کرسکے، اب ہمیں گیس ،بجلی اور پانی کے کنکشن کاٹنے کے نوٹسز ا چکے ہیں ۔

ہمارے بچوں کے اسکولوں کی فیسیں بھی ابھی تک جمع نہ ہو سکی ہیں ،ہمارے بچوں کو اسکول سے نکال دیا گیا ہے ہم لوگ صبح فجر کے وقت ساڑھے پانچ بجے ڈیوٹی پر آتے ہیں اور رات کو دس بجے تک اپنی ڈیوٹی دیتے ہیں اس کے باوجود ہمیں تنخواہ نہیں مل رہی ۔

ہم نے گزشتہ چھ ماہ کورونا وائرس کے دوران بہت مشکل وقت گزارا ،اس وقت بھی تنخواہیں نہیں دی گئی تھیں اور بعد میں دو دو ماہ وقفے کے بعد تنخواہیں دی گئی تھیں۔

ابھی کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور ہمارے تمام اسٹاف ممبران پریشان ہیں، بہت سارے ملازمین جو دوسرے شہروں سے آئے ہیں اور مختلف ہاسٹلز میں رہائش پذیر ہیں وہ ہوٹلز سے کھانا کھاتے ہیں لیکن ابھی تک ہوٹلز کے بل اور ہاسٹلز کے کرائے ادا نہیں کئے جس سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی رنگ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا فیصلہ

ہم وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں ہماری تنخواہیں فوری دی جائیں تاکہ ہم اپنے واجبات ادا کر سکیں اور اس خوف زدہ ماحول سے باہر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کے دیگر اسٹاف کی تنخواہیں بروقت دی جا رہی ہیں جبکہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک سمجھ سے بالاتر ہے۔

Related Posts