محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج بھی تیز بارش کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج بھی تیز بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج بھی تیز بارش کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج شہرِ قائد میں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کرچکا ہے اسی لئے شہر میں آج بھی تیز بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 59 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اورنگی ٹاؤن میں 32.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اولڈ ایئر پورٹ پر 29.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کورنگی میں 23.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ناظم آباد میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پی اے ایف بیس فیصل پر 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پی اے ایف مسرور بیس 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کیماڑی میں 16 قائد آباد میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے ایسے موسم میں شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے موسم میں شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ درختوں، سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔

Related Posts