پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے میٹا کا 125 ملین روپے امداد کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے میٹا کا 125 ملین روپے امداد کا اعلان
پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے میٹا کا 125 ملین روپے امداد کا اعلان

لاہور:پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے فیس بک کی ملکیتی کمپنی میٹا نے 12 کروڑ 50 لاکھ روپے (125 ملین) کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

فیس بک کی ملکیتی کمپنی میٹا کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کمپنی سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے یونیسیف، ہینڈز اور ادارہ تعلیم و آگاہی (ITA) کو رقم فراہم کریگی۔

یہ عطیہ ہنگامی امداد، خوراک، پانی اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بچوں کو دوبارہ اسکول جانے میں مدد فراہم کرے گا۔

میٹا کے ڈائریکٹر برائے ایمرجنگ مارکیٹس جورڈی فورنیس کا کہنا تھا کہ پاکستان بدترین قدرتی آفات سے گزر رہا ہے، لاکھوں لوگ متاثر ہیں اور پوری قوم اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینے کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:انسٹاگرام نے نئے فیچر کی آزمائش پر کام شروع کردیا

فیس بک کی ملکیتی کمپنی میٹا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری امداد تباہی سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کریں گی اور ہمارے خیالات ان کمیونٹیز اور خاندانوں کے ساتھ ہیں جب وہ صحت یاب ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Related Posts