پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ میرب علی کی تھائی لینڈ میں سیرو تفریح کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔
اداکارہ میرب علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں تھائی لینڈ کے شہر پھکٹ میں ریسٹورنٹ میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
میرب علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’گڈ مارننگ۔‘
اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
نانا پاٹیکر نے اپنی وائرل ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے معذرت کر لی
میرب علی سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بہت پسند کرتے ہیں۔