اراکین پارلیمان 60 روز میں حلف لینے کے پابند ہوں گے، آرڈیننس منظور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سینیٹ،  قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے حلف لینے کا ٹائم فریم مقررکرنے کے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں انتخابی اصلاحات آرڈیننس کی منظوری دی گئی۔ آرڈیننس کے تحت سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو 60 روز میں حلف لینے کا پابند بنایا گیا ہے، 60 روز میں حلف نہ لینے والے رکن کی سیٹ خالی تصور ہوگی۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ڈاکٹر محمد اشفاق کو ایف بی آرکا نیا چیئرمین تعینات کرنے کی  منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کابینہ نے 37 ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے اور 12 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری  دی ہے ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ نے ڈاکٹر ندیم ظفر کو ادارہ شماریات کا سربراہ تعینات کرنے اور ڈاکٹر احمد مجتبٰی کو انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ  وزیراعظم نے مینار پاکستان واقعے کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اعلٰی سطح کمیٹی تشکیل دی جا رہی جو حکومت کی رہنمائی کرے گی۔

فیس بک کا صارفین کے لیے نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان

Related Posts