گلوبل وارمنگ سے پگھلنے والے گلیشیئرز دُنیا کو بدل کر رکھ دیں گے۔سائنسی تحقیق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلوبل وارمنگ سے پگھلنے والے گلیشیئرز دُنیا کو بدل کر رکھ دیں گے۔سائنسی تحقیق
گلوبل وارمنگ سے پگھلنے والے گلیشیئرز دُنیا کو بدل کر رکھ دیں گے۔سائنسی تحقیق

حالیہ سائنسی تحقیق میں یہ خوفناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں پگھلنے والے گلیشیئر دنیا کو بدل کر رکھ دیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ آپ اگر دودھ سے چائے بنا لیں تو اس سے دودھ کو اُسی حالت میں واپس لینا ناممکن ہوجائے گا اور یہی صورت گلیشیئرز کے پگھلنے کی بھی ہے، حالانکہ یہ 2 مختلف باتیں نظر آتی ہیں۔

نیچر نامی عالمی جریدے میں حال ہی میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ محققین انٹارکٹک آئس شیٹ کیلئے درجۂ حرارت سے متعلق اشاریے والے 24 نکات کی ایک سیریز کا خاکہ پیش کرتے ہیں۔ ہر نکتے تک پہنچنے کے بعد برف کی چادر کے پگھلنے کو اُلٹایا نہیں جاسکتا۔

یہاں تک کہ اگر گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں جو درجۂ حرارت بلند سطح پر پہنچ گیا تھا، اگر وہ واپس اپنی حالت پر لوٹ بھی جائے تو گلیشیئرز اپنی اصلی حالت میں واپس نہیں آئیں گے اور دنیا کے متعدد ساحلی شہر ڈوب جائیں گے۔

گلیشیئرز پوری دنیا کو بدل کر رکھ دیں گے اور یہ ایک ایسی تبدیلی ہوگی جو پوری انسانیت کیلئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان بھی ثابت ہوسکتی ہے، لیکن بد قسمتی سے اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

جرمنی میں پوٹسڈیم انسٹیٹیوٹ کے سائنسدان ریکارڈا ونکل مین کا کہنا ہے کہ ہمیں جس مسئلے میں دلچسپی ہے وہ برف کا ایک طویل مدتی استحکام ہے۔ ہمارا تخمینہ ہے کہ درجۂ حرارت میں اگر مزید اضافہ ہوا تو انٹارکٹیکا میں برف، سمندروں، ماحول اور زمین کے درمیان تعامل میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

  یہ بھی پڑھیں: گوگل نے اپنی سالگرہ پر نیا ڈوڈل جاری کردیا

Related Posts