دُنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنی سالگرہ پر نیا ڈوڈل جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنی سالگرہ پر نیا ڈوڈل جاری کردیا
دُنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنی سالگرہ پر نیا ڈوڈل جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انٹرنیٹ  کے جائنٹ (یعنی جن) کہلانے والے دُنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنی سالگرہ کے موقعے پر نیا ڈوڈل جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی گوگل کا مقصد کسی بھی موضوع پر تلاش کیلئے ایک اہم سہولت مہیا کرنا ہے جس پر گوگل نے دیگر تمام سرچ انجنز پر برتری ثابت کی ہے۔ آج گوگل کی 22ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ گوگل نے اپنے آپ کو بہت تبدیل کیا اور سرچ انجن کے ساتھ ساتھ ای میل، ویڈیو شیرئنگ، نقشہ جات اور انٹرنیٹ ایپس کے ایک جال سمیت متعدد سافٹ وئیرز تخلیق کیے جن کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔

عالمی کمپنی گوگل اپنی آمدن کیلئے سب سے زیادہ انحصار گوگل ایڈورڈز اور ایڈ سینس کے ذریعے ہونے والی اشتہار بازی پر کرتا ہے۔ انٹرنیٹ پر اشتہار بازی ہر گزرتے روز کے ساتھ ساتھ ہر نجی و سرکاری کمپنی کی ترجیح بنتی جارہی ہے۔

آج گوگل کے دفتر میں ہزاروں ملازمین موجود ہیں جبکہ اربوں ڈالرز کی آمدنی حاصل کرنے والی اِس کمپنی کے سرچ انجن یعنی گوگل کو ہر روز پاکستان سمیت دنیا کے ہر ملک میں ہر روز سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

سالگرہ کے موقعے پر جاری کردہ ڈوڈل سے گوگل نے آج اپنے صارفین کو اپنی سالگرہ سے آگاہ کیا۔ آج گوگل جس مقام پر ہے وہاں پہنچنے میں اسے 22 برس لگے تاہم بے شمار کمپنیاں 100 برس سے بھی زیادہ گزار کر ایسا مقام حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: گوگل کے صارفین کی معلومات خفیہ رکھنے کی سیٹنگز سخت 

Related Posts