کراچی: معروف اداکارہ مہوش حیات نےاپنی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ پسند کرنے پر بھارتی گلوکار واداکارگپی گریوال کا شکریہ اداکیا ہے۔
اپنے دورہ پاکستان میں بھارتی اداکار گپی گریوال نے کہا تھا کہ انہیں ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘فلم بہت پسند ہے اور انہیں مہوش حیات کا کام بھی بہت اچھا لگا یہی وجہ ہے کہ وہ اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ فلموں میں کام کرنا چاہیں گے۔
مزید پڑھیں: گپی گریوال کی ننکانہ صاحب آمد،پاکستانیوں کی بھرپور مہمان نوازی
گپی گریوال کا یہ انٹرویو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کراتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے انہیں پاکستان میں خوش آمدید کہا اور اپنی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘پسند کرنے پر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Welcome to Pakistan @GippyGrewal . Thank you for your words of appreciation. Glad that you are enjoying our films and hospitality. Let’s get you a Pakistani flick soon ! ????????@TBajwa7 https://t.co/0D4Jxko6Do
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 21, 2020