اداکارہ مہوش حیات کراچی ائیر پورٹ کے تعمیراتی کام پر حکام کی شکر گزار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ مہوش حیات کراچی ائیر پورٹ پر تعمیراتی کام پر حکام کی شکر گزار
اداکارہ مہوش حیات کراچی ائیر پورٹ پر تعمیراتی کام پر حکام کی شکر گزار

کراچی: پاکستانی فلمی اداکارہ مہوش حیات نے شہرِ قائد کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر تعمیراتی کام دیکھتے ہوئے  حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں   مشہور اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ آج میں کراچی ائیرپورٹ سے گزری تو خواتین و حضرات کے کمروں پر جاری تعمیراتی کام دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔

تعمیراتی کام کو سراہتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ ائیر پورٹس ہمارے ملک کیلئے پہلے تاثر یا فرسٹ امپریشن کو مثبت یا منفی کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں، اس لیے انہیں بہتر ہونا چاہئے۔

جاری تعمیراتی کام کی فوٹوز شیئر کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ ان حکام کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میری درخواست سنی اور اس پر ایکشن لیا۔ 

واضح رہے کہ  مہوش حیات اداکاری کے ساتھ ساتھ ملکی معاملات اور بین الاقوامی امور پر بھی اپنی رائے دیتی رہتی ہیں۔ انہوں نے قومی اسمبلی اجلاس میں نامناسب زبان کے استعمال کی مذمت بھی کی۔ 

اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں عبدالقادر پٹیل کی جانب سے نامناسب زبان کے استعمال معروف اداکارہ مہوش حیات نے غصے کا اظہار کیا۔

 ٹوئٹر پر 12 روز قبل اداکار ہ مہوش حیات نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں غیر اخلاقی گفتگو کی ویڈیو شیئرکی۔

مزید پڑھیں:  مہوش حیات کا غیر اخلاقی گفتگو پر  غصے کا اظہار

Related Posts