محکمہ ایکسائز نے راولپنڈی سے چھینی گئی 7 قیمتی گاڑیاں پولیس کے حوالے کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ ایکسائز نے راولپنڈی سے چھینی گئی 7 قیمتی گاڑیاں پولیس کے حوالے کردیں
محکمہ ایکسائز نے راولپنڈی سے چھینی گئی 7 قیمتی گاڑیاں پولیس کے حوالے کردیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چھینی گئی 7 قیمتی گاڑیاں  پولیس کے حوالے کر دیں جبکہ گاڑیوں کی بازیابی کے لیے ڈائریکٹر بلال اعظم خان نے خصوصی مہم کا آغاز کیا تھا۔ 

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے چوری اور چھینی گئی گاڑیوں کی برآمدگی کیلئے خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے۔سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے گاڑیوں کی برآمدگی پر ڈائریکٹر ایکسائز کی کارکردگی کو سراہا۔

محکمہ جاتی ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی گاڑیاں ٹمپر کرکے جعلی رجسٹریشن نمبر سے چلائی جا رہی تھی۔گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کی اطلاع ملتے ہی برآمدگی کیلئے خصوصی مہم چلائی گئی۔

ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی ملکیت تبدیلی اور رجسٹریشن کے وقت فزیکل چیکنگ کو یقینی بنا کر گاڑیاں قبضہ میں لے لی گئیں جبکہ گاڑی مالکان برآمدگی سے انتہائی خوش ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  موٹر وے پولیس نے پٹرولنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے   وفاقی دارالحکومت سے چوری ہونے والی گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد کر لی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ ماہ  دورانِ پٹرولنگ برہان کے قریب موٹر وے پولیس افسران نے ماڈل 2019ء کی کرولا گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی دیکھی۔

موٹر وے پولیس افسران مدد کی غرض سے گاڑی کے قریب پہنچے جس کے بعد پتہ چلا کہ گاڑی میں کوئی شخص موجود نہیں جس پر افسران نے گاڑی مالک کا انتظار شروع کردیا۔

مزید پڑھیں: موٹروے پولیس نے چوری کی گئی گاڑی برآمد کرلی

Related Posts