کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے امریکا میں جاری صدارتی انتخابات میں دلچسپی لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا چھینک مارے تو دُنیا کو سردی لگ جاتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ جب امریکا چھینکتا ہے تو دُنیا ٹھنڈ محسوس کرتی ہے۔
اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ مجھے دوستوں سے یہ پتہ چلا ہے کہ امریکا کے بڑے شہروں میں انتخابات کے دوران بدامنی متوقع ہے جس سے میں خوفزدہ ہوں۔
مہوش حیات نے کہا کہ محسوس ایسا ہوتا ہے کہ امریکا میں ہونے والے دلچسپ صدارتی انتخابات پر صرف ہماری ہی نظر نہیں ہے۔
"When America sneezes, the world catches a cold.” Was dismayed to learn from friends that areas in major cities are being boarded up expecting civil unrest. A real sense of deja vu! Seems we are not the only ones who have a monopoly on "interesting" elections. #USElection2020
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 4, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکا میں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل گزشتہ روز ختم ہوگیا جس کے بعد نتائج سامنے آرہے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ حصولِ اقتدار کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے جبکہ جوبائیڈن امریکا کے نئے صدر بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں وائٹ ہاؤس پر قبضہ جمانے اور ملک کا صدر منتخب ہونے کیلئے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہوتی ہے جن میں سے جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹس حاصل کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: جوبائیڈن امریکا کے نئے صدر بننے کے قریب، ڈونلڈ ٹرمپ پیچھے رہ گئے