کوئٹہ: پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کسی ایک جماعت نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کا مارچ ہے ،پاکستا ن واحد ملک ہے جہاں لیڈر ایجادکر نے کے تجربے ہورہے ہیں ۔
جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نےکہا کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے پاکستان دن بدن مشکل میں پھنس رہا ہے عمران خان میرے دوست رہے ہیں اگر وہ استعفیٰ دے دیں تو اس میں کونسی بری بات ہے ، آئین کی بالادستی ،ادارے کے اپنی حدود میں کام کرنے اورنئے انتخابات کی گارنٹی دے دی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمن کی ذمہ داری لینے کو تیار ہوں مولانا کو بیٹھانا اور ٹائر کو پنجر کرنا میری ذمہ داری ہے، سینیٹ انتخابات اور چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران جو کچھ ہوا وہ ملک کے لئے باعث شرمندگی ہے۔
جا معہ بلوچستان سمیت صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں ہراسگی کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جائے اور یہ اداروں کے ذریعے ہونی چاہیے ،نواز شریف کی صحت تشویشناک ہے سپریم کورٹ اس پر ازخود نوٹس لے اگر انہیں بیرون ملک بھی بھیجنا پڑے تو جا نے دیا جائے ۔
محمود خا ن اچکزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے موجودہ حکومت جس انداز میں بنائی گئی اور جس طرح بلوچستان میں مخلوط حکومت کو گرایا گیا پیسے بانٹے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:حسینؓ کا مؤقف اپنائے ہوئے ہیں ،یزید کے ہاتھ پر بیعت نہیں کریں گے،مولانا فضل الرحمان