اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس اتوار کے روز طلب کرلیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کے اسپیکر کریں گے،یہ اجلاس 28 ستمبر کو اتوار کو شام 3 بجے پارلیمنٹ میں ہوگا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنماؤں کو خطوط بھی ارسال کیے ہیں جس میں انتخابی اصلاحات اور گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے بارے میں تجاویز طلب کی گئی ہیں۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے لکھے خطوط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کی شفافیت کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اسپیکر نے قومی اسمبلی کے پارلیمانی رہنماؤں سے انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ قوانین ، قواعد اور طریقہ کار میں ترمیم کے حوالے سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:کر اچی والوں کو انکا حق حکمرانی دینا ہو گا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی