آزادی مارچ پرجے یو آئی ف کااجلاس، مولانا کی جانب سے اہم اعلانات متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maulana fazlur rehman
آزادی مارچ پرجےیوآئی ف کااجلاس،مولاناآج اہم اعلانات کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سےحکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کے بعدکی حکمت عملی کے حوالے سے جویوآئی ف کااہم اجلاس ہوا،اجلاس کے فیصلوں کا اعلان مولانا فضل الرحمان پنڈال میں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی ف کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی مرکزی شوریٰ کے ارکان اور صوبوں کے امیر نے شرکت کی، اجلاس میں حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد اگلی حکمت عملی پر حتمی مشاورت اور پلان بی پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں آزادی مارچ کے پلان بی سمیت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی طرف سے ڈی چوک جانے کی مخالفت کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں رہبر کمیٹی کی طرف سے احتجاج کو ملک گیر پھیلانے، شٹر ڈاون ہڑتال اور سڑکیں بند کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا، اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں مولانا فضل الرحمن آج پنڈال میں اہم اعلان کریں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس، رینجرزنے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ کیا، ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہر قسم کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، مختلف مقامات پر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا اورشرکت بھی کی تاہم پہلے دن سے ہمارا موقف ہے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی جے یوآئی ف کے درھرنےمیں شرکت نہیں کرےگی، بلاول بھٹو

Related Posts