اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ملاقات: افغان امن عمل پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ملاقات: افغان امن عمل پر گفتگو
اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ملاقات: افغان امن عمل پر گفتگو

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے مابین وفاقی دارالحکومت کے پارلیمانی آفس میں ملاقات ہوئی جس کے دوران افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملاقات کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پارلیمانی امور کی صورتحال اور پارلیمنٹ میں مقننہ کے کردار پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کی کوئی بھی نمائندہ صورت مشترکہ افہام و تفہیم کے بغیر آج تک کامیاب نہیں ہوسکی۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی بہتر پاکستان کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

ملاقات کے حوالے سے  قومی اسمبلی سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں سربراہانِ پارلیمان کی ملاقات ایک ترقی پسند سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

قومی اسمبلی بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان آئندہ افغان مکالمے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے  قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ پاکستان کے ساتھ افغانستان کو جو بھی تحفظات ہیں اس کا حل امریکا کو شامل کرنے کے بجائے دو طرفہ طور پر حل کیا جانا چاہئے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا انخلا کا منصوبہ بنا رہا ہے اور ہم ہمیشہ ہمسایہ ہی رہیں گے۔انہیں پاکستان سے براہ راست بات کرنی چاہئے۔

مزید پڑھیں: پاک افغان معاملات میں امریکا کی  ضرورت نہیں۔شاہ محمود قریشی

Related Posts