ہتک عزت کا دعویٰ، میشا شفیع نے علی ظفر کیخلاف عدالت میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Meesha Shafi wins case against stay order obtained by Ali Zafar

لاہور:گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب سے اپنے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے کے خلاف حاصل حکم امتناعی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں سول نظرثانی کا مقدمہ جیت لیا ہے۔

ٹرائل کورٹ کی جانب سے 13 فروری 2020 کو جاری ہونے والے حکم امتناعی نے میشا شفیع کی جانب سے 2019 میں ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے تحت علی ظفر کی جانب سے میڈیا اور سوشل میں دیے گئے جھوٹے اور ہتک آمیز بیانات کے تحت دائر سول ہتک عزت کے مقدمے کی کارروائی روک دی تھی۔

مزید پڑھیں:ماں کا مذاق اڑانے پر شرمیلافاروقی کا نادیہ خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

میشا کے ہتک عزت کے مقدمے کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست میں علی ظفر نے استدلال کیا تھا کہ جب تک علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے مقدمے کا فیصلہ نہیں ہو جاتا میشا کے مقدمے کو روکا جائے۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے سول نظرثانی چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اس حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں مقدموں کی کارروائی کی وجہ کافی مختلف ہے اور علی ظفر کے خلاف ٹرائل آگے بڑھ سکتا ہے اور میشا شفیع کی قانونی ٹیم اب کیس کی پیروی کر سکتی ہے۔

Related Posts