ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ شیخ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا، خالد محمود شیخ نئے ایم ڈی تعینات

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ شیخ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا، خالد محمود شیخ نئے ایم ڈی تعینات
ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ شیخ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا، خالد محمود شیخ نئے ایم ڈی تعینات

کراچی: ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے مینیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ شیخ کو اچانک تبدیل کر دیا گیا، سابق ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی فنانس خالدمحمود شیخ کو فوری طور پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ایم ڈی تعینات کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جا ری ہو گیا۔

حکومت سندھ کے محکمہ سروسز،جرنل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈینشنن نے 15 جولائی کی شام لیٹر نمبرNO.SOI(SGA&CD)-3/03/2014 جاری کردیا ہے، گریڈ 19 کے ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ محکمہ مالیات کو فوری طور پر ایم ڈی واٹر بورڈ کا چارج سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے،جبکہ اسد اللہ خان کو ایم ڈی واٹر بورڈ کا ایڈیشنل چارج چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

جبکہ وہ پہلے ہی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں پانی کے بحران اور سیوریج کے نظام کی بد ترین صورتحال پر سندھ حکومت نے واٹر بورڈ میں تبدیلی کے لیے احکامات صادر کیے ہیں۔

اس حوالے سے شہر کے ارکان اسمبلی اور دیگر معززین نے بے شمار شکایات کیں تھیں کہ شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم نہیں ہو رہی ہے جبکہ جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں، واضح رہے کہ کوشش کے باوجود سابق ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان بہتری لانے میں ناکام رہے جس کی وجہ واٹر بورڈ کا مالی بحران ہے۔

نئی اسکیموں، نئی پائپ لائینوں کی تنصیب اور تبدیلی کے لیے سندھ حکومت فنڈ فراہم نہیں کرتی جس کے باعث شہر کے نکاسی و فراہمی آب کے نظام میں بہتری آنا ممکن نظر نہیں آتا۔

نئے ایم ڈی خالد محمود شیخ تجربہ کار اور کامیاب افسر ہیں تاہم بغیر فنڈ کے وہ بھی کوئی کار کردگی نہیں دکھا سکیں گے، سندھ حکومت جب تک ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے مناسب فنڈ فراہم نہیں کرے گی بہتری نہیں آئے گی۔

Related Posts