کراچی :بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اہم ترین محکمے ہیومن ریسورسز مینجمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر جمیل فاروقی کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ کافی عرصہ سے تعیناتی کے منتظر مظہر خان کو سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم تعینات کردیا گیا ، حکم نامہ نمبر No.Secy/MC/KMC/2020/057 جاری کر دیا ہے۔
جمیل فاروقی گزشتہ کافی عرصہ سے بیمار ہیں، دوہری شہریت سمیت ان پر اقرباء پروری سمیت متعدد کرپشن اور کرپٹ افسران کو نوزنے کے الزامات بھی تھے یہاں تک کہ محکمہ فائر بریگیڈ میں غیر قانونی طور پر جونیئر افسر کو چیف فائر افسر مقرر کرنے پر انہیں عدالت نے توہین عدالت کا نوٹس بھی دیا تھا۔
عدالتی نوٹس کے بعد انہوں نے جونیئر افسر کو ہٹا کر سینئر کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کیا تھا تاہم اس سینئر افسر کے چند روز بعد ریٹائرڈ ہونے پر دوبارہ اسی جونیئر افسر کو چیف فائر افسر لگا کر دوبارہ توہین عدالت کی تھی جو تاحال اب تک اس عہدے پر تعینات ہے اور عدالتی فیصلوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
جمیل فاروقی سے ایماندار افسر اور ملازمین پریشان تھے ، ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں سنگین نوعیت کی بیماریاں لاحق ہونے کے باوجود بھی اللہ کا خوف نہیں تھا ، وہ اسی بیماری کے باعث حج پر بھی نہیں جا سکے تھے۔
مزید پڑھیں : بلدیہ عظمیٰ کراچی 7 ارب کی مقروض نکلی، 250 ملازمین تنخواہوں سے محروم