میئر وسیم اختر کی امریکا روانگی: ارشد حسن قائم مقام میئر کراچی بن گئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
میئر وسیم اختر کی امریکا روانگی: ارشد حسن قائم مقام میئر کراچی بن گئے
میئر وسیم اختر کی امریکا روانگی: ارشد حسن قائم مقام میئر کراچی بن گئے

میئر کراچی وسیم اختر نجی مصروفیات کے باعث اہلِ خانہ کے ہمراہ امریکا روانہ ہو گئے  ہیں جبکہ  ڈپٹی میئر کراچی ارشد حسن نے ان کی جگہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے  سینئر رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر نجی مصروفیات کے باعث ایک ہفتے کے لیے امریکا روانہ ہوئے ہیں  جن کی جگہ ڈپٹی میئر کو چارج دیا گیا۔

وسیم اختر کی امریکا روانگی کو مقامی میڈیا ایم کیو ایم (پاکستان) کی وفاقی حکومت سے ناراضگی قرار دے رہا ہے۔ آج سے 3 روز قبل وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے وزیر اعظم کو استعفیٰ ارسال کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  ایم کیو ایم کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم حیدر آباد نے دباؤ ڈال کر خالد مقبول کو مستعفی کرایا۔ پارٹی 2 حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گزشتہ روز میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نہ صرف پارٹی کے اندر شدیداختلافات ہیں بلکہ اب ایم کیو ایم ’نشان عبرت‘ بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ پارٹی نہ تو ایم کیو ایم ہے اور نہ ہی ایم کیوایم پاکستان، بلکہ اب یہ چوں چوں کا مربہ بن چکی ہے۔  دباؤ ڈال کر خالد مقبول صدیقی کو مستعفی کرایا گیا تاکہ کسی اور کو وزارت دلوائی جائے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ فاروق ستار