میئر کراچی نے چڑیا گھر میں بین الاقوامی طرز کے فش ایکوریم کا افتتاح کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے چڑیا گھر میں بین الاقوامی طرز کے فش ایکوریم کا افتتاح کر دیا۔ مرتضٰی وہاب کہتے ہیں کہ یہ ایکوریم کافی عرصے سے بند تھا جسے دوبارہ فعال کیا گیا ہے۔

فش ایکوریم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کو تفریحی مقامات کو بہتر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ پیپلزپارٹی شہر کی خدمت کرنا چاہتی ہے، سفاری پارک میں ایک اور اچھا کام ہونے جا رہا ہے۔ کراچی کے تمام تفریحی مقامات کو بین الاقوامی طرز کا بنائیں گے۔

اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر اقبال نواز کا کہنا تھا کہ اس ایکوریم میں 25 ممالک کی نایاب مچھلیاں موجود ہیں۔ ایکوریم کا ٹکٹ پچاس روپے رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ستمبر میں پاکستانی روپیہ کی بہترین کارکردگی، دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑدیا

فش ایکوریم کی افتتاحی تقریب میں مختلف اسکولوں کی طالبات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سمیت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران بھی موجود تھے ۔

Related Posts