حکومت نے عالمی ادارہ صحت کی پاکستان میں لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

May not adopt WHO’s lockdown recommendation: Zafar Mirza

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز پر عمل نہیں کرسکتی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایک خط کے جواب میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تنظیم کی سفارشات پر عمل کرنا ضروری نہیں ہے، پاکستان اس وقت لاک ڈاؤن کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے منصوبہ بندی کرلی ہے، ہمارے پاس لاک ڈاؤن کا آپشن موجود ہے لیکن لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ رویوں کو تبدیل کیے بغیر کورونا وائرس کو شکست دینا ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جانتی ہے کہ لوگوں کے مفاد میں کیا بہتر ہے، غیر آپریشنل سیکٹر بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:عالمی ادارہ صحت کے کورونا سے متعلق خدشات درست، قومی پالیسی بنائی جائے،بلاول بھٹو

آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافہ ہوگا اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں سے نمٹنے کے لئے کافی صلاحیت موجود ہے۔

Related Posts