ملتان: پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی نے سانحہ 9مئی کے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پارٹی اور سیاست کو خیرباد کہہ دیا۔
ایک ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر نے 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دھبہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی فوج اور عوام لازم و ملزوم ہیں۔
عون عباس بپی پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:نواز شریف واپس آکر مایوسیوں کا خاتمہ کریں گے، مریم نواز
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنماء 9 مئی کو راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) سمیت بعض نجی اور سرکاری املاک کے ساتھ ساتھ فوجی تنصیبات پرتوڑ پھوڑ اور آتش زنی کے واقعات کے خلاف پارٹی چھوڑنے کے ساتھ سیاست کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔