پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے بعد اپنے پیغام کے ذریعے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ماورا حسین نے کہا کہ یہ ہمارے ساتھ پہلی اور آخری مرتبہ نہیں ہوا، ہم اس کے عادی ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
طلبہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے تعلیمی ادارے نے خوبصورت ٹیچر رکھ لی
اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ دنیا ہمیشہ ہمارے خلاف کھیلے گی، مگر ہم ہمیشہ تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اُٹھیں گے۔
It’s not the first time or the last, We are used to it, the world will always play against us, together & we will ALWAYS RISE INSHAALLAH against all odds!
Bring in whatever you can & watch us bounce back from nothing!!! InshaAllah 🇵🇰❤️🤲🏻 #PakistanZindabad #PAKvIND #T20WorldCup— MAWRA HOCANE (Hussain) (@MawraHocane) October 23, 2022
ماورا حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ آپ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں کریں اور ہماری ٹیم کو واپس بلندیوں پر ضرور لے کر جائیں۔