جمعے کا روز چھوڑ کر ایک روزے کی قضا کرلی جائے، مولانا راغب نعیمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعے کا روز چھوڑ کر ایک روزے کی قضا کرلی جائے، مولانا راغب نعیمی
جمعے کا روز چھوڑ کر ایک روزے کی قضا کرلی جائے، مولانا راغب نعیمی

لاہور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مولانا راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم جمعے کے دن کو چھوڑ کر کسی ایک دن قضاء کو روزہ رکھ لیں۔

مولانا راغب نعیمی کا بھی قضا روزے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔ جبکہ گذشتہ رات تقریباً ساڑھے 11 بجے عید کا چاند نظر آنے کے اعلان پر پوری قوم حیران ہے، کئی افراد یقین کرنے کو تیار نہیں ہیں جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن مفتی یاسین ظفر کی ویڈیو نے معاملہ مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔

کراچی کے فیڈرل بی ایریا کے ٹی گراؤنڈ میں  رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے نمازعیدالفطر پڑھائی۔ عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو  میں مفتی منیب کا کہنا تھاکہ تمام افراد ایک قضا روزہ رکھیں اور جو افراد اعتکاف سے اٹھے ہیں وہ ایک روز کا اعتکاف کریں۔

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مولانا راغب نعیمی کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ 1967 میں جمعہ کو عید آنے پر رویت ہلال سے جمعرات کو عید کروائی گئی، اُس وقت 5 بڑےعلماء نے فیصلے سے انکار کیا تو انہیں دو ماہ مچھ جیل میں رکھا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ مفتی الیاس اور مفتی منیب سمیت دیگر علماء کا ماننا ہے کہ عید کروانے کی ذمہ داری حکومت پرہوتی ہے لہٰذا شرعی طور پر جمعہ کو چھوڑ کر ایک روزے کی قضا کرلی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور ترکی نے مسئلہ فلسطین پر یو این اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاہے، شاہ محمود قریشی

Related Posts