چاند سے متعلق کمیٹی کا فیصلہ درست تھا، قضائے روزہ کی ضرورت نہیں، طاہر اشرفی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چاند سے متعلق کمیٹی کا فیصلہ درست تھا، قضائے روزہ  کی ضرورت نہیں، طاہر اشرفی
چاند سے متعلق کمیٹی کا فیصلہ درست تھا، قضائے روزہ  کی ضرورت نہیں، طاہر اشرفی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے شوال کے چاند کے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج شام نظر آنے والا چاند واضح کرتا ہے کہ گذشتہ روز رويت ہلال كميٹی كا فيصلہ درست تھا اس لیے روزے کی قضاء کی ضرورت نہیں ہے۔

حافظ طاہر اشرفی  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دارالافتاء پاكستان میں شہادتوں كی تصديق كی وجہ سے اعلان ميں تاخير ہوئی، پوری قوم حتیٰ كہ فيصلے كو غلط كہنے والوں نے بھی عيد منائی۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی کے مطابق فيصلے كے مخالفين نے شرعاً فيصلہ تسليم كيا سياسی طور پر نہیں کیا اور آج كا چاند رويت ہلال كميٹی كے فيصلے كی تصديق كررہا ہے،  کمیٹی کا فیصلہ درست تھا اور روزے کی قضا كی ضرورت نہیں۔

خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب کے بعد موجودہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مولانا راغب نعیمی کا بھی قضا روزے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

مفتی منیب کا کہنا تھاکہ تمام افراد ایک قضا روزہ رکھیں اور جو افراد اعتکاف سے اٹھے ہیں وہ ایک روز کا اعتکاف کریں۔

مولانا راغب نعیمی کا کہنا تھاکہ مفتی الیاس اور مفتی منیب سمیت دیگر علماء کا ماننا ہے کہ عید کروانے کی ذمہ داری حکومت پر ہوتی ہے لہٰذا شرعی طور پر جمعہ کو چھوڑ کر ایک روزے کی قضا کرلی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان فلسطینیوں بھائیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، صدر عارف علوی

Related Posts